لارڈز ۔ 13 اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، کوہلی دوسرے ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں …
ویرات کوہلی کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

مزید خبریں
لارڈز ۔ 13 اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، کوہلی دوسرے ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہلی نے لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کی وجہ سے انہیں فیلڈ چھوڑنا پڑی تھی جبکہ چوتھے روز کے شروع میں بھی وہ فیلڈنگ کیلئے نہیں آ سکے تھے، تکلیف کی وجہ سے انہوں نے پانچویں پوزیشن پر بیٹنگ کی لیکن وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے جس کی وجہ سے ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔








