قومی انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی،کوئٹہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی،کوئٹہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا نے راولپنڈی کو 11 رنز سے شکست دی، راولپنڈی نے ٹاس جیت کر فاٹا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، فاٹا کی ٹیم نے …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی،کوئٹہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا نے راولپنڈی کو 11 رنز سے شکست دی، راولپنڈی نے ٹاس جیت کر فاٹا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، فاٹا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں 185 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، سلمان خان نے 76 ، ناصر فراز نے 32 رنزبنائے، سیراز خان نے تین، محمد شہواز اور راشد منہاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ 48.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی مبشر خان نے 63 رنز، رضا المصطفی نے 50 رنزبنائے محمد عباس آفریدی نے پانچ، محمد وسیم نے تین اور عبدالرحیم نے دو کھلاڑی آﺅٹ کئے