اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے ، معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیاسے گفتگو …
پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے، عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے ، معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس وقت ملک کے اندر بڑا چیلنج لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔ اگر روزگار ہی نہ ہو تو ایک شخص مہنگائی کے پہاڑ کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ اسد عمر نے کہاکہ آج وزیر اعظم کاانتخاب ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کاآغازہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف حکومت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے کام کرے۔








