اسلام آباد ۔18 اگست(اے پی پی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج (اتوارکو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، قلات ڈویژن ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، میرپورخاص، حید رآباد، سکھر، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی