اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے پارٹی کا امیدوارنامزدکردیاہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے صدرپاکستان کے منصب کیلئے ڈاکٹرعارف علوی کی نامزدگی پر اپنی رضامندی دیدی ہے۔الیکشن کمیشن …
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماءڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے امیدوارنامزدکردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے پارٹی کا امیدوارنامزدکردیاہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے صدرپاکستان کے منصب کیلئے ڈاکٹرعارف علوی کی نامزدگی پر اپنی رضامندی دیدی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ممنون حسین کے عہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر پہلے سے ہی صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاہے جس کے تحت 4ستمبرکو ملک کے نئے صدرمملکت کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔








