اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر نے پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، سید خورشید احمد شاہ، ایم کیو ایم کے خالد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال اپوزیشن کو جائز مقام دینا میری اولین ترجیحات ، توقع کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ایوان پارلیمانی روایات کی احسن انداز میں عکاسی کرے گا،سپیکر اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر نے پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، سید خورشید احمد شاہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، مسلم لیگ (ق) کے طاہر بشیر چیمہ، مسلم لیگ(ن) کے رانا تنویر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، ایم ایم اے کے اسعد محمود اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اسد قیصر نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر پارلیمان کا تقدس برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔اپوزیشن کو جائز مقام دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








