وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور نوبل انعام یافتہ کوفی عنان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور نوبل انعام یافتہ کوفی عنان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل اور عالمی امن کے استحکام کے لئے کوفی عنان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور نوبل انعام یافتہ کوفی عنان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل اور عالمی امن کے استحکام کے لئے کوفی عنان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کوفی عنان کی وفات سے دنیا ایک عظیم سفارتکار سے محروم ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے کوفی عنان کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

مزید خبریں