سردار عثمان بزدار ایماندار شخص ہیں جس کی وجہ سے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم عمران احمد خان نیازی

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ایماندار شخص ہیں جس کی وجہ سے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار کے ساتھ ہوں۔ پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ایماندار شخص ہیں جس کی وجہ سے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار کے ساتھ ہوں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کی مشاورت اور تحقیق کے بعد انہیں ایماندار پایا اور عثمان بزدار میرے نظریہ نیا پاکستان کے حامی اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقہ سے ہے جو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا قبائلی علاقہ ہے۔

مزید خبریں