حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حج انتظامات کے حوالے سے حجاز مقدس سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جائے ، وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری کی وزارت مذہبی امور میں بریفنگ کے موقع پر ہدایات

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حاجیوں سے درخواست ہے کہ خصوصی دعاﺅں میں اپنے وطن پاکستان کو یاد رکھیں۔ پیر کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر وزارت مذہبی امور آئے تو وزارت کے اعلیٰ افسران نے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حاجیوں سے درخواست ہے کہ خصوصی دعاﺅں میں اپنے وطن پاکستان کو یاد رکھیں۔ پیر کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر وزارت مذہبی امور آئے تو وزارت کے اعلیٰ افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفاقی وزیر کو حج انتظامات اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا اور ہدایت کی کہ حج انتظامات کے حوالے سے حجاز مقدس سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ انہیں دی جائے اور عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے پاکستانی حاجیوں سے درخواست کی کہ حج کے موقع پر اپنے پیارے وطن پاکستان کو اپنی خصوصی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

مزید خبریں