اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سی پیک ریلوے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا، ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کےلئے اقدامات کریں گے، سی پیک منصوبوں کے تحت تمام ٹریکس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ریلوے سٹیشنوں …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سی پیک ریلوے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا، ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کےلئے اقدامات کریں گے، سی پیک منصوبوں کے تحت تمام ٹریکس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کریں گے، ریلوے اراضی کو قابضین سے واگزار کرائیں گے، فریٹ ٹرینوں کی تعداد ڈبل کریں گے۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی تقریر بہترین تھی، عمران خان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ریلیف دیں گے، ریلوے ملازمین کو گھر دیں گے، ریلوے 5 ہزار کوارٹر بنائے گی، ریلوے کو زمین کی کمی نہیں، گریڈ چار کے ملازمین کو گھر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا والے ہمارا احتساب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مارگلہ سٹیشن اور ریلوے میوزیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا، 8 ڈرائی پورٹس اور 32 ریلوے سٹیشن اپ گریڈ کریں گے، ریلوے ٹریکس کے اردگرد درخت لگائیں گے جبکہ سٹیشنوں کے قریب بھی کمرشل پلازے بنائیں گے۔








