اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس منجمد نہیں کئے۔ پیر کو ایف بی آر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی …
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس منجمد نہیں کئے‘پرنٹ میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے‘ ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس منجمد نہیں کئے۔ پیر کو ایف بی آر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ اس کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ مزید برآں ٹیکس قانون کسی بھی شخص کو خواہ وہ فائلر ہو یا نان فائلر اپنے بینک اکاﺅنٹس سے ٹرانزیکشن کرنے سے نہیں روکتا۔








