نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں ا±ن کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن ضروری اقدمات اٹھائے جائیں گے‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سوموار کے روز لہتراڑ روڈ ، ترامڑی اسلام آباد میں تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سوموار کے روز لہتراڑ روڈ ، ترامڑی اسلام آباد میں تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور درپیش چیلنجوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کی فلاح و بہبود ،انہیں بہترین تعلیمی سہولیات اور روزگار کی فراہمی ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانااور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید خبریں