ترکی کو فوری مالی امداد کی ضرورت نہیں، میرکل

برلن ۔ 21 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ترکی کو فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین ’سی ڈی یو‘ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایسے آثار کم ہیں کہ ترکی کو اس کے کرنسی بحران سے نکلنے کے لیے کوئی مالی مدد درکار ہے۔ قبل ازیں جرمنی کی مخلوط …

برلن ۔ 21 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ترکی کو فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین ’سی ڈی یو‘ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایسے آثار کم ہیں کہ ترکی کو اس کے کرنسی بحران سے نکلنے کے لیے کوئی مالی مدد درکار ہے۔ قبل ازیں جرمنی کی مخلوط وفاقی حکومت میں شامل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’ایس پی ڈی‘کی سربراہ آندریا ناہلس نے تجویز دی تھی کہ ترکی کو درپیش معاشی مسائل میں برلن حکومت کو تعاون پر غور کرنا چاہیے۔ ناہلس نے جرمنی کے ف±نکے میڈیا گروپ کو بتایا تھا کہ ترک جرمن تعلقات میں تناو¿ کے باوجود برلن حکومت ایردوآن انتظامیہ کی مدد پر تیار ہو سکتی ہے۔