ریڈ کراس کا جاپان سے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کا مطالبہ

ٹوکیو۔ 22 اگست (اے پی پی) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی، آئی سی آر سی، نے جاپان سے اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ آئی سی آر سی کی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی قانون اور پالیسی محترمہ ہیلن دارام نے کہا ہے کہ جاپان کو اس سمجھوتے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا …

ٹوکیو۔ 22 اگست (اے پی پی) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی، آئی سی آر سی، نے جاپان سے اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ آئی سی آر سی کی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی قانون اور پالیسی محترمہ ہیلن دارام نے کہا ہے کہ جاپان کو اس سمجھوتے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک ایٹمی بمباری کو بظاہر ماضی بعید کا واقعہ سمجھتے ہیں، جو دوبارہ کبھی رونما نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کو اس سمجھوتے میں شامل ہو کر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔