بھارت کے معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے

نئی دہلی ۔ 23 اگست (اے پی پی) بھارت کے معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 14 اگست 1923ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہو نے والے معروف بھارتی صحافی کی عمر 95 برس تھی۔کلدیپ نائر نے متعدد کتابیں لکھیں جبکہ وہ برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں 1997ءمیں بھارتی ایوان بالا کے رکن کے لئے بھی نامز د …

نئی دہلی ۔ 23 اگست (اے پی پی) بھارت کے معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 14 اگست 1923ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہو نے والے معروف بھارتی صحافی کی عمر 95 برس تھی۔کلدیپ نائر نے متعدد کتابیں لکھیں جبکہ وہ برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں 1997ءمیں بھارتی ایوان بالا کے رکن کے لئے بھی نامز د کیاگیا تھا۔