سعودی عرب کا دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کا جاری رکھنے کا عزم، اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلیمان کا مسلم ممالک کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

منیٰ۔ 23 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ حج کے اہم موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کی ہر قسم کو ختم کریں گے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب حصے میں …

منیٰ۔ 23 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ حج کے اہم موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کی ہر قسم کو ختم کریں گے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب حصے میں اور عالمی سطح پر قیام امن اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات منٰی میں مختلف اسلامی ممالک سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے سربراہان مملکت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر کی۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سمیت متعدد وزرا بھی موجود تھے۔شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے اور ہم شاہ عبد العزیز آل سعود کے دور سے ہی مسجد الحرام اور مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ انہوں نے حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مہمانان کو مبارکباد دیتے مزید کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اپ کی اس عظیم عبادت کو شرف قبولیت بخشے۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت ہر سال عالم اسلام کے ممالک سے م±ختلف سطح کے مہمانوں کی حج کے موقع پر میزبانی کرتی ہے اور اسی طرح ہر سال شاہی مہمانوں کے اعزاز میں “سالانہ استقبالیہ” کا اہتمام کیا جاتا ہے