جرمنی انگولا کو ہتھیار فروخت کر سکتا ہے، انجلا مرکل

برلن ۔ 23 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ افریقی ملک انگولا کو ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوب مغربی افریقی ملک انگولا کے صدر جواو¿ لورینکو کے ساتھ برلن میں ملاقات کے بعد کہی۔ انگولا کے صدر اپنے دورے کے دوران ملکی بحریہ میں جرمن سرمایہ کاری کی وکالت کر رہے ہیں۔ لورینکو کے مطابق خلیج …

برلن ۔ 23 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ افریقی ملک انگولا کو ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوب مغربی افریقی ملک انگولا کے صدر جواو¿ لورینکو کے ساتھ برلن میں ملاقات کے بعد کہی۔ انگولا کے صدر اپنے دورے کے دوران ملکی بحریہ میں جرمن سرمایہ کاری کی وکالت کر رہے ہیں۔ لورینکو کے مطابق خلیج گِنی کے تحفظ کے لیے انگولا کی بحریہ کو مضبوط ہونا ضروری ہے کیونکہ اس سمندری خطے میں دہشت گردوں اور قزاقوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ جرمن چانسلر نے انگولا کے لیے گشتی بحری جہازوں کی فراہمی کا بھی عندیہ دیا ہے۔