برلن ۔24 اگست(اے پی پی) جرمن چانسلر انجلا مرکل نے سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ جارجیا کی جغرافیائی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔ میرکل کی جانب سے یہ اعلان جارجیا کے وزیراعظم ماموکا بختاد زے کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بختاد زے نے اس موقع پر کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ ان کی بات چیت انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے روس پر الزام لگا ہے کہ وہ …
جارجیا کی جغرافیائی خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن ۔24 اگست(اے پی پی) جرمن چانسلر انجلا مرکل نے سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ جارجیا کی جغرافیائی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔ میرکل کی جانب سے یہ اعلان جارجیا کے وزیراعظم ماموکا بختاد زے کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بختاد زے نے اس موقع پر کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ ان کی بات چیت انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے روس پر الزام لگا ہے کہ وہ 2008 ءکے امن معاہدے کے منافی اقدامات میں مصروف ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جارجیا روس کے ساتھ 2008 ءکی جنگ کے بعد اپنے علاقے ابخازیا پر کنٹرول کھو چکا ہے۔








