اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈز پر پابندی عائد کرنے، ملک بھر کی کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹاسک فورس کے قیام، ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے، لاہور۔ اسلام آباد۔ پشاور ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز اور اورنج ٹرین لاہور کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کفایت شعاری و سادگی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈز پر پابندی عائد کرنے، ملک بھر کی کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹاسک فورس کے قیام، ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے، لاہور۔ اسلام آباد۔ پشاور ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز اور اورنج ٹرین لاہور کے منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کفایت شعاری و سادگی مہم کے تحت وزیراعظم اپنے بیرون ملک دوروں کے لئے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے، وزیراعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف، وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے اراکین بیرون ملک سرکاری دوروں کے لئے فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کریں گے، ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کابینہ کا دوسرا اجلاس تھا، گزشتہ دور حکومت میں کابینہ کے اجلاس کم ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے ایک ہفتے میں دو اجلاس منعقد کئے ہیں۔








