اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے شعبے میں کام کریں گے، آئین پاکستان کے تحت بچوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں گے، ہماری ذمہ داری ہے کہ پڑھے لکھے پاکستان کے لئے تمام اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزارت تعلیم میں اعلیٰ سطحی …
وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے شعبے میں کام کریں گے، آئین پاکستان کے تحت بچوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں گے، ہماری ذمہ داری ہے کہ پڑھے لکھے پاکستان کے لئے تمام اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزارت تعلیم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحیح معنوں میں بہترین تعیلمی معیار بچوں کو دیں گے، اگلے ماہ سے وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کروں گا۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ارشد مرزا نے وزارت کے ماتحت اداروں کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی اور کہا کہ وزارت کے ماتحت پندرہ ادارے کام کر رہے ہیں جن میں فیڈڑل بورڈ، نیفٹیک، این سی ایچ ڈی، این ای ایف سمیت ادارہ تعلیم و فنی تربیت کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔








