اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈیرہ غازی خان میں خاتون سے بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈیرہ غازی خان میں اس واقعہ کا نوٹس لے لیا جس میں بعض افراد نے خود کو دارالامان …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ڈیرہ غازی خان میں خاتون سے بد سلوکی کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈیرہ غازی خان میں خاتون سے بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ڈیرہ غازی خان میں اس واقعہ کا نوٹس لے لیا جس میں بعض افراد نے خود کو دارالامان حکام ظاہر کرتے ہوئے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیر نے میڈیا رپورٹس پر اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس غیر انسانی سلوک کی مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت میں پیش کرے۔








