صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

اسلام آباد ۔26 اگست(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی کل(پیر)بارہ بجے تک پریذائیڈنگ افسروں کے پاس جمع کرائیں۔ امیدوارکل دوپہر بارہ بجے تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسروں کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں صبح دس بجے کاغذات نامزدگی …

اسلام آباد ۔26 اگست(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی کل(پیر)بارہ بجے تک پریذائیڈنگ افسروں کے پاس جمع کرائیں۔ امیدوارکل دوپہر بارہ بجے تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسروں کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں صبح دس بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ اگلے مہینے کی چارتاریخ کو ہو گی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکےن اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید خبریں