رڈوم (پولینڈ) انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے شاندا ر فضائی کرتب دکھائے‘ شائقین دم بخود رہ گئے

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)رڈوم (پولینڈ)انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان JF-17 تھنڈر نے پولینڈ کی فضاوں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)رڈوم (پولینڈ)انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان JF-17 تھنڈر نے پولینڈ کی فضاوں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران ائےر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائےر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں