عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ان سے حلف لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ و پروقار تقریب حلف برداری میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان نے انجام دئیے۔ تقریب میں …

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ان سے حلف لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ و پروقار تقریب حلف برداری میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان خان نے انجام دئیے۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی، صوبائی وزرا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، مئیر کراچی وسیم اختر، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید، اراکین سینیٹ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکریٹریز، آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سمیت عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں