اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یو اے ای پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کار پارٹنر ہے، یو اے ای کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا فروغ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں متحدہ عرب امارت کا خصوصی مقام ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یو اے ای پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کار پارٹنر ہے، یو اے ای کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا فروغ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں متحدہ عرب امارت کا خصوصی مقام ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الزعبی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سفیر نے شاہ محمود قر یشی کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور یو اے ای قیادت کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اہم تجارتی و انویسٹمنٹ پارٹنر کی حیثیت سے یو اے ای کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا فروغ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں یو اے ای کا خصوصی مقام ہے۔








