اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و تکنیکی تربیت شفقت محمود سے بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژاﺅ ہانگ ینگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل …
وفاقی وزیر شفقت محمود کی ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و تکنیکی تربیت شفقت محمود سے بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژاﺅ ہانگ ینگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل کےلئے حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف چیلنجز میں سے تعلیم کے مختلف سلسلے یا نظام جو نجی سکولوں، سرکاری سکولوں اور مذہبی مدرسے یا سکولوں پر مشتمل ہیں، اعلیٰ معیار تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی نظام میں امتیاز کو ختم کرنا بھی ایک چیلبنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جامع تعلیمی پالیسی بنانے پر کام کر رہے ہیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے، اعلیٰ معیار تعلیم کی یقینی فراہمی اور کھیل کے میدان کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔








