پی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی ، پرویز خٹک ، جہانگیر ترین اورمحمد قاسم خان سوری کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ۔29اگست(اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی نے صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے ،4ستمبر کے صدارتی الیکشن میں قومی اسمبلی ،سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے ۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی ، …

کوئٹہ۔29اگست(اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی نے صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے ،4ستمبر کے صدارتی الیکشن میں قومی اسمبلی ،سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے ۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی ، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءجہانگیر ترین ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی انتخاب میں حمایت کرنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا ہے جس پر عمل نہ کیا ہو ، بلوچستان کے اپنے وسائل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے میں چند دن بعد انشاءاللہ صدارتی الیکشن میں بلوچستان عوامی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوجاﺅنگا ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ماضی میں وفاقی کابینہ کا حصہ رہے ہیں بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر پالیسیاں مرتب کی جائینگی ۔