اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جمعرات کو تحریک لبیک کے قائدین سے ملاقات کرے گی،کمیٹی تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کرے گی۔بدھ کواپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف تمام مسلمانوں کے جذبات …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جمعرات کو تحریک لبیک کے قائدین سے ملاقات کرے گی،کمیٹی تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کرے گی۔بدھ کواپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف تمام مسلمانوں کے جذبات یکساں ہیں، ناموس رسالت پاک کے دفاع کے لئے اتحاد لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس مسئلے سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی کی سطح پر رابطوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔








