اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں دیں گے، ہنڈی اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ ان خےا لات کا اظہار انہوںنے بدھ کو وزارت تجارت سے متعلق اجلاس کی …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت تجارت سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں دیں گے، ہنڈی اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ ان خےا لات کا اظہار انہوںنے بدھ کو وزارت تجارت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو ملکی برآمدات اور درآمدات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا جبکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کےلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے








