وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کا ریڈیوپاکستان اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال،

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان نے ملک بھر میں عوام کو معلومات ، تعلیم اور تفریح فراہم کرنے پر مکمل توجہ مرکوز کررکھی ہے،ریڈیو پاکستان نیا انگریزی چینل اورویب ٹی وی متعارف کرائے گا، حکومت ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کی اکیڈمیوں کے انضمام کے ذریعے اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان نے ملک بھر میں عوام کو معلومات ، تعلیم اور تفریح فراہم کرنے پر مکمل توجہ مرکوز کررکھی ہے،ریڈیو پاکستان نیا انگریزی چینل اورویب ٹی وی متعارف کرائے گا، حکومت ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کی اکیڈمیوں کے انضمام کے ذریعے اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز پرغورکررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے بدھ کے روز ریڈیوپاکستان اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کو ادارے کی کارکردگی اوراس کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایاگیا۔پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل نے وزیراطلاعات کو خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل اور پروگرام اور انجینئرنگ کے شعبوں کے بجٹ سے متعلق امور اوران کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔وزیر اطلاعات کو ادارے کی کوریج بڑھانے کیلئے پرانے ٹرانسمیٹرز کو نئے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرزسے تبدیل کرنے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیاگیا۔