اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہے، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی کی کامیابی واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نہ ہوں۔ انہوں …
،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہے، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی کی کامیابی واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کوئی بھی ہو ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی پر فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی حالیہ سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی اکثریت کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔








