زمبابوے کے 13 لاکھ شہریوں کو خوراک کی امداد ضرورت ہوگی،اقوام متحدہ

ہرارے ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2019 ءکے وسط تک زمبابوے کے 13 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو خوراک کی امداد کی ضرورت ہوگی جس کی وجہ چھوٹے کاشتکاروں کی پیداوار میں کمی، قیمتوں میں اضافہ اور ملکی خراب اقتصادی صورتحال ہے۔عالمی ادارے کے شعبے ورلڈ فوڈ پروگرام کے زمبابوے آفس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں اکثریت …

ہرارے ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2019 ءکے وسط تک زمبابوے کے 13 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو خوراک کی امداد کی ضرورت ہوگی جس کی وجہ چھوٹے کاشتکاروں کی پیداوار میں کمی، قیمتوں میں اضافہ اور ملکی خراب اقتصادی صورتحال ہے۔عالمی ادارے کے شعبے ورلڈ فوڈ پروگرام کے زمبابوے آفس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں اکثریت چھوٹے درجے کے کاشتکاروں کی ہے جن کی پیداوار نسبتا کم ہونے کی وجہ سے شہروں تک بمشکل پہنچتی ہے جو مارکیٹ میں نرخوں میں اضافے کا بھی باعث بنتی ہے۔