سرینگر۔یکم ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اپنے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماﺅں کی گھروں میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو رواں برس گیارھویں مرتبہ سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنااور کرفیوجیسی …
مقبوضہ کشمیر، میر واعظ اور دیگر کی نظر بندی کی مذمت ، دختران ملت کا شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت
سرینگر۔یکم ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اپنے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماﺅں کی گھروں میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو رواں برس گیارھویں مرتبہ سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنااور کرفیوجیسی پابندیوں کا نفاذ قابض انتظامیہ کے آمرانہ ہتھکنڈے ہیں ۔ بیان میں پابندوں اور نظربندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو حق خود ارادیت کی تحریک کو آگے بڑھانے سے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔









