اونروا کی امداد بند کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے،اقوام متحدہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔یکم ستمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دارادارے ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یو این کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے …

مقبوضہ بیت المقدس ۔یکم ستمبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دارادارے ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یو این کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے جتنی امداد کا اعلان کیا گیا ہے اس سے ’اونروا‘ کی مالی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری، امریکا اور یورپ کو ’اونروا‘ کی غیر مشروط امداد جاری رکھنا ہوگی۔