بھارتی لیڈر نندا موری کی لاش کے ساتھ سیلفی بنانے والا ہسپتال کا عملہ برطرف

حیدر آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بھارتی شہر حیدرآباد کے آنجہانی رہنما این ٹی آر کے بیٹے کی لاش کے ساتھ سیلفی بنانے والے کامینینی ہسپتال کے 4ملازمین کو برطرف کردیا گیا اور انکے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ نندا موری ہری کرشنا 29اگست کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر ہسپتال لائے گئے تھے۔ان ملازمین میں سے ایک میل نرس نرسمہا نے اپنے دوست کو تصویر …

حیدر آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بھارتی شہر حیدرآباد کے آنجہانی رہنما این ٹی آر کے بیٹے کی لاش کے ساتھ سیلفی بنانے والے کامینینی ہسپتال کے 4ملازمین کو برطرف کردیا گیا اور انکے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ نندا موری ہری کرشنا 29اگست کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر ہسپتال لائے گئے تھے۔ان ملازمین میں سے ایک میل نرس نرسمہا نے اپنے دوست کو تصویر بھیجی جس نے آگے اپنے دوستوں سے یہ تصویر شیئر کی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نندا موری کو مردہ قرار دیدیا گیا اور ڈاکٹر کمرے سے باہر آگئے تھے۔ اسکے بعد ان ملازمین نے نعش کے ساتھ سیلفی بنائی۔