چینی صدر کی چین افریقہ تعاون فورم میں شریک افریقی رہنماﺅں سے ملاقات

بیجنگ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے چین افریقہ تعاون فورم میں شریک افریقی رہنماﺅں سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں سیشلز کے صدر ڈینی فایور سے ملاقات کی۔اس موقع پر شی جن نے پر زور الفاظ میں کہا کہ چین سیشلز کے ساتھ مختلف پہلوﺅں پر تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے اور …

بیجنگ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے چین افریقہ تعاون فورم میں شریک افریقی رہنماﺅں سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں سیشلز کے صدر ڈینی فایور سے ملاقات کی۔اس موقع پر شی جن نے پر زور الفاظ میں کہا کہ چین سیشلز کے ساتھ مختلف پہلوﺅں پر تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں سیشلز کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی صدر نے بینین کے صدر پیٹرائس ,گنی کے صدر الفا کونڈے ،ملاوی کے صدر آرتھر پیٹر موتھاریکا ،لائبیریاکے صدر جارج ویہہ ، گھانا کے صدر نانا اکوفو ایڈو ،موزمبیق کے صدر اور زیمبیا کے صدر سے الگ الگ ملاقات کی۔