سرینگر۔02 ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جبر واستبداد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوںکی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کوحق خود ارادیت کی جدوجہد سے روکنے کیلئے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا …
بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے روکنے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے، میر واعظ فورم
سرینگر۔02 ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جبر واستبداد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوںکی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کوحق خود ارادیت کی جدوجہد سے روکنے کیلئے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حریت رہنماﺅں کی پر امن سیاسی سرگرمیوں کو طاقت کے بل پر روکا جا رہا ہے حتیٰ کہ مساجد پر بھی پہرے بٹھاکر لوگوںکو ان میں نما ز پڑھنے سے روکا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صحافتی برادری کو بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے باز رکھنے کے لیے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔









