نیویارک ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ئیترس نے لیبیا میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین عالمی ادارے کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی کے تحت تشدد کا خاتمہ کریں ۔ عالمی میڈیا نے گوئیترس کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے لیبیا کے …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا لیبیا میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش
نیویارک ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ئیترس نے لیبیا میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین عالمی ادارے کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی کے تحت تشدد کا خاتمہ کریں ۔ عالمی میڈیا نے گوئیترس کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے لیبیا کے دارالحکومت اور گرد و نواح میں تشدد کے روز بروز بڑھتے واقعات کی مذمت کی ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور تمام حریفانہ کارروائیاں اور حملے ترک کردیں اور اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی پر عمل در آمد کریں ۔ واضح رہے کہ لیبیا میں متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والی گذشتہ پانچ دنوں کی لڑائی میں 39 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔









