نئی دہلی ۔03 ستمبر(اے پی پی)بھارتی حکومت کا جنگی جنون مزید سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے جس کےلئے چین اور پاکستان کی طرف سے لاحق بیک وقت جنگ کے مبینہ خطرے کو جواز بنایا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید لڑاکا …
بھارت کا 20 ارب ڈالر مالیت کے 144جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ
نئی دہلی ۔03 ستمبر(اے پی پی)بھارتی حکومت کا جنگی جنون مزید سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے جس کےلئے چین اور پاکستان کی طرف سے لاحق بیک وقت جنگ کے مبینہ خطرے کو جواز بنایا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں دی جائے گی۔ بھارت کو بھاری مالیت کے جنگی طیاروں کی فروخت کے لئے اس وقت تک سات بین الاقوامی کمپنیاں میدان میں ہیں۔









