ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ دمشق

دمشق ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دمشق پہنچ گئے ۔ یہ بات ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے بتائی ہے۔ شامی خانہ جنگی میں ایرانی فورسز شامی صدر بشار الاسد کا ساتھ دے رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر دفاع بھی دمشق گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے …

دمشق ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دمشق پہنچ گئے ۔ یہ بات ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے بتائی ہے۔ شامی خانہ جنگی میں ایرانی فورسز شامی صدر بشار الاسد کا ساتھ دے رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر دفاع بھی دمشق گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔