طرابلس ۔ 5ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حریف ملیشیاﺅں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گےا ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں حریف ملیشیاﺅں کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کامیاب رہی، اس موقع پر انھوں نے فریقین کا شکریہ ادا کرتے …
لیبیا کی حریف ملیشیاﺅں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گےا ہے،اقوام متحدہ
طرابلس ۔ 5ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حریف ملیشیاﺅں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گےا ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں حریف ملیشیاﺅں کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کامیاب رہی، اس موقع پر انھوں نے فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بات چیت کی کامیابی پر انھیں مبارکباد بھی دی۔انھوں نے کہا کہ فریقین نے بحران کے پرامن حل پر رضامندی ظاہر اور خاص طور پر باہمی رنجشوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے حوالے سے مناسب نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔









