چینی صدر کی مراکش کے وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین عثمانی سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور مراکش کے درمیان تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے، رواں سال چین مراکش سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ ہے، چین اس موقع سے فائدہ …

بیجنگ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین عثمانی سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور مراکش کے درمیان تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے، رواں سال چین مراکش سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ ہے، چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مراکش کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کرنا چاہتا ہے۔