جاپان، سمندری طوفان کے بعد ہوکائیدو میں 6.7 شدیدکا زلزلہ، 127افراد زخمی، 32 لاپتہ

ٹوکیو ۔ 6ستمبر (اے پی پی) جاپان میں سمندری طوفان جیبی کے بعد شمالی علاقے ہوکائیدو کے مغربی حصّے میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجہ میں 127 افراد زخمی جبکہ 32 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی علاقے ہوکائیدو میں زلزلہ علی الصبح 3 بجے کے قریب آیا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ زلزلے کے باعث مٹی کے تودے گرنے …

ٹوکیو ۔ 6ستمبر (اے پی پی) جاپان میں سمندری طوفان جیبی کے بعد شمالی علاقے ہوکائیدو کے مغربی حصّے میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجہ میں 127 افراد زخمی جبکہ 32 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی علاقے ہوکائیدو میں زلزلہ علی الصبح 3 بجے کے قریب آیا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ زلزلے کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ علاقے کا وسیع حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ ہسپتالوں کو ہنگامی پاور سپلائی فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی کا عملہ جزیرے پر تقریبا لاکھوں عمارتوں کی بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 6 ہسپتال اپنے انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔جاپان کے جوہری نگران ادارے کا کہنا ہے کہ جزیرے پر توماری جوہری بجلی گھر میں ایمرجنسی جنریٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں تاہم کسی قسم کی غیرمعمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادارے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہنگامی بجلی کم از کم ایک ہفتہ چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز آتس±وما قصبے کے قریب تھا۔زلزلے کے بعد طاقتور آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔