چینی صدر چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے روس جائیں گے

بیجنگ ۔ 07 ستمبر(اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اعلان کیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فورم 11 تا 12 ستمبر روس کے شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہوگا۔چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کے معاون چانگ ہان …

بیجنگ ۔ 07 ستمبر(اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اعلان کیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فورم 11 تا 12 ستمبر روس کے شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہوگا۔چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کے معاون چانگ ہان ہوئے نے چینی صدرکے دورہ روس کے بارے میں کہا کہ روس میں چین کے صدر دو طرفہ اور کثیر الطرفہ نوعیت سلسلہ وار سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔