امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا سے جوہری مسئلہ پر ایک بار پھر بات چیت کا عندیہ

واشنگٹن۔07 ستمبر(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری مسئلہ پر ایک بار پھر بات چیت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جمعہ کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ ان کے ساتھ ملکر جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے وعدے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے اس …

واشنگٹن۔07 ستمبر(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری مسئلہ پر ایک بار پھر بات چیت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جمعہ کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ ان کے ساتھ ملکر جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے وعدے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ اس معاملے پر کئی ہفتوں کے ڈیدلاک کے باوجود شمالی کوریا سے مذاکراتی عمل برقرار ہے۔