واشنگٹن ۔ 7ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل درست سمت کی طرف گامزن ہو رہاہے جو کہ اب محض سراب نہیں بلکہ یہ اب طالبان کے لئے افغانیوں کی قیادت میں افغانیوںکے اپنے مصالحتی عمل کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔ بھارت کے سرکاری دورے پر جاتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں میٹس نے کہا کہ اگرچہ …
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی صحافیوں سے بات چیت
واشنگٹن ۔ 7ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل درست سمت کی طرف گامزن ہو رہاہے جو کہ اب محض سراب نہیں بلکہ یہ اب طالبان کے لئے افغانیوں کی قیادت میں افغانیوںکے اپنے مصالحتی عمل کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔ بھارت کے سرکاری دورے پر جاتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں میٹس نے کہا کہ اگرچہ افغانستان میں لڑائی ہو رہی ہے تاہم اب اشاریوں کے مطابق یہ مصالحتی عمل دھیما ہونے کی بجائے بڑھ رہاہے ،صدر ٹرمپ کی گذشتہ سال اگست میں جنوبی ایشیاءبارے حکمت عملی کے اثرات بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے میٹس نے کہا کہ اس مصالحت کا کچھ دائرہ کار بھی ہے اور اس میں روابط کے کچھ ذرائع بھی کھلے ہیں ۔









