مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا بھارت تحریک آزادی کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ شب ضلع اسلام آبادمیں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے بلال احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے اچھہ بل رینی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد …

سرینگر ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ شب ضلع اسلام آبادمیں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے بلال احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے اچھہ بل رینی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولےس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے سوپور کے علاقے ریشی پورہ بومئی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک کارکن حکیم الرحمان سلطانی کو گھر کے باہر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ انہیں حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ مشترکہ حریت قیادت نے ایک بیان میں حکیم الرحمان کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی پر امن تحریک کو دبانے کیلئے نت نئی سازشیں رچارہا ہے ۔