انقرہ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کےلئے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اِدلب کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے جو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ ہے۔ انہوں نے …
شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ یورپ کیلئے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا، ترک صدر
انقرہ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کےلئے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اِدلب کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے جو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حملہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی۔ ترک صدر نے کہا کہ عالمی برادری کے تمام ارکان پر لازم ہے کہ وہ ایسے وقت میں اپنی ذمّے داریوں کا ادراک کریں جب کہ اِدلب پر حملے کے امکانات بڑھ رہے ہیں اس حوالے سے بے عملی اور س±ستی کے بہت بڑے نتائج ہوں گے۔ اردوان نے کہا کہ اِدلب میں انسانی المیے کے وقوع کو روکنے کےلئے روس اور ایران بھی اپنا کردار ادا کریں۔









