روس اور چین کا باہمی تجارت میں قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے ، ڈالر کے استعمال میں کمی کرنے پر اتفاق

ماسکو ۔ 12ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کی حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی شہر وِلادی ووسٹوک میں منعقد ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم میں اپنے چینی ہم منصب شی جِن پِنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فریقین نے باہمی …

ماسکو ۔ 12ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کی حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی شہر وِلادی ووسٹوک میں منعقد ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم میں اپنے چینی ہم منصب شی جِن پِنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فریقین نے باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پیوٹن کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں، اس فیصلے سے بینکوں کی ان خدمات کو استحکام حاصل ہو گا جو درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے فراہم کی جاتی ہیں۔