ہینان میں بریجت طوفان کے باعث مواصلات کا نظام متاثر

ہیکو ۔ 12ستمبر (اے پی پی) جنوبی چین میں سمندری طوفان بریجت کی (آج) جمعرات کو آمد کے پیش نظر کاروبار زندگی معطل کر دیا گیا۔چین کے جنوبیصوبوں ہینان اور گوانگ ڈونگ میں بریجت طوفان کی آمد کے تحت انتظامیہ نے مسافر کشتیوں اور ریل گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی ہے۔ چینی حکام نے منگل کی صبح کوجنوبی چین کے سمندر میں سال کے 23 ویں سمندری طوفان …

ہیکو ۔ 12ستمبر (اے پی پی) جنوبی چین میں سمندری طوفان بریجت کی (آج) جمعرات کو آمد کے پیش نظر کاروبار زندگی معطل کر دیا گیا۔چین کے جنوبیصوبوں ہینان اور گوانگ ڈونگ میں بریجت طوفان کی آمد کے تحت انتظامیہ نے مسافر کشتیوں اور ریل گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی ہے۔ چینی حکام نے منگل کی صبح کوجنوبی چین کے سمندر میں سال کے 23 ویں سمندری طوفان بریجت کے باعث جمعرات کو گوانگ ڈونگ اور ہینان میںلینڈ سلائیڈنگ کی پیشنگوئی کی ہے جس کی وجہ سے مقامی بحری حفاظتی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہینان او گونگ ڈونگ کے مابین کیونگزو سٹریٹ میں شہریوں کو مسافر کشتیوں کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔